حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 335 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 335

320 - میں آرام سے نہ بیٹھیں کیونکہ آپ کو نظر آ رہا ہے کہ یہ لوگ کدھر جا رہے ہیں اور ہماری محبت اور ہمارے دل میں جو ہمدردی اور خیر خواہی کا جذبہ ہے اس کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی مدد کو آئیں اور ان کو ڈوبنے سے بچائیں کیونکہ وہ ڈوب رہے ہیں اور ان کو جہنم کی آگ سے بچائیں کیونکہ ان کے اعمال ان کو جہنم کی طرف لے جانے والے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس سلسلہ میں ایک اور ہدایت بھی فرمائی ہے۔۔۔آپ فرماتے ہیں کہ تبلیغ تو کرنی ہے لیکن یہ یاد رکھو " پھر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ سختی نہ کرو اور نرمی سے پیش آؤ اور۔۔۔۔اس سلسلہ سچائی کو اپنی پاک باطنی اور نیک چلنی سے ثابت کرو۔یہ میری نصیحت ہے اس کو یاد رکھو اللہ تعالیٰ تمہیں استقامت بخشے" تو پاک باطنی اور نیک چلنی سب سے بڑا ذریعہ ہے تبلیغ کا۔اب ہر ایک کو ہم میں سے نمونہ بننا چاہئے۔اس کو ایسا جذبہ اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے کہ جب کوئی اس سے دس منٹ بھی بات کرے تو متاثر ہوئے بغیر نہ رہے۔اگر اس کے عقائد میں تبدیلی نہیں آئی تو وہ یہ خیال نہ کرے کہ یہ غلط باتیں مجھے کہہ رہے ہیں پھر آپ سے اس کا تعلق ہو جائے گا۔وہ ابتداء ہو گی اس کو راہ راست پر لانے کی، اور نتائج کے لئے ہر وقت دعا گو رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کے نبھانے کی توفیق دے۔۵۵۰ قواعد و ضوابط کی تدوین و اشاعت ۱۹۶۵ء کی شوری پر آپ نے فرمایا تھا۔قواعد صد ر انجمن احمدیہ کے متعلق نصیحت کرنا یا تنقید کرنا یہ ضروری بھی ہے، اور آسان بھی۔اور یہ کام چونکہ ضروری ہے اس لئے یہ تنقید بڑی ضروری ہے، ہونی چاہئے لیکن مختلف اوقات میں غالبا۔۔۔۔۔۱۹۳۵ء یا ۱۹۳۶ء میں وہ قواعد چھپے تھے اس