حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 7 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 7

7 عمومی تعارف ” میں نے اپنی عمر میں سینکڑوں مرتبہ قرآن کریم کا نہایت تدبر سے مطالعہ کیا ہے اس میں ایک آیت بھی ایسی نہیں جو کہ دنیاوی معاملات میں ایک مسلم اور غیر مسلم میں تفریق کی تعلیم دیتی ہو۔شریعت اسلامی : بنی نوع انسان کے لئے خالصتاً باعث رحمت ہے۔حضرت محمد ملی ہم نے اور آپ کے صحابہ کرام نے لوگوں کے دلوں کو محبت، پیار اور ہمدردی سے جیتا تھا۔اگر ہم بھی لوگوں کے دلوں کو فتح کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔قرآن کریم کی تعلیم کا خلاصہ یہ ہے سب سے محبت اور نفرت کسی سے نہیں۔Love For All Hatred For None یہی طریقہ ہے دلوں کو جیتنے کا۔اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ ee له نہیں ل یہ پیار بھرا پیغام ایک پیارے وجود کی یاد دلاتا ہے جو بانی سلسلہ علیہ السلام کا پوتا اور حضرت مصلح موعود معنی اللہ کا فرزند اکبر تھا۔میری مراد حضرت حافظ مرزا ناصر احمد خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ سے ہے۔آپ کی پیدائش الہی بشارتوں کے مطابق ہوئی آپ نے اپنی مقدس دادی سیدہ نصرت جہاں بیگم کی آغوش محبت میں بچپن گزارا اور تربیت پائی۔آپ نے اپنے مقدس والد حضرت مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی بنی ایشن کی کامل اطاعت اور تربیت میں جوانی بسر کی۔آپ حضرت عثمان بھی اللہ کی طرح مجسم شرم و حیا تھے۔آپ حضرت اقدس