حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 170 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 170

155 پاکستان مهمان خصوصی تھے۔کالج ربوہ شفٹ ہونے کے بعد بھی مختلف اطراف میں کالج دن بدن ترقی کرتا رہا اور سابق وزیر تعلیم : رہا اور سابق وزیر تعلیم پنجاب جناب عبدالحمید دستی، سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج لاہور جناب قاضی محمد اسلم صاحب ، چیف جسٹس مغربی پاکستان جناب ایم آر کیانی ، صوبائی سیکرٹری تعلیم پروفیسر سراج الدین صاحب، پرنسپل اسلامیہ کالج لاہور جناب پروفیسر حمید احمد خان اور مولانا اصلاح الدین احمد وغیرہ تشریف لا کر جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت فرماتے رہے۔پنجاب بیڈ مٹن ایسوسی ایشن کی صدارت حضور کی خداداد صلاحیتوں کے باعث حضور پہلے پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ اور ۱۹۵۰ء میں پریذیڈنٹ مقرر ہوئے۔مشہور جرنلسٹ سلطان ایف حسین صاحب کا بیان ہے کہ وہ اس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تھے اور انہیں حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے ساتھ بطور سیکرٹری پنجاب سیڈ مٹن ایسوسی ایشن کام کرنے کا موقع ملا۔وہ کہتے ہیں کہ صاحبزادہ صاحب بہت خوش اخلاق پڑھے لکھے ، قابل آکسفورڈ کے گریجویٹ ہونے کے باوجود طبیعت میں بہت سادگی تھی۔بڑی قدر کرنے والے اور عزت دینے والے وجود تھے لیکن ان کا نورانی چہرہ ان کی شخصیت کا سب روشن پہلو (Most Striking feature of his Personality) تھا صائب الرائے شخصیت مکرم چوہدری محمد علی صاحب لکھتے ہیں:۔حضور سالها سال تک ایم اسے سیاسیات اور غالبا اقتصادیات میں بھی امتحانات کے استاد ممتحن ، ممبر اکیڈیمک کونسل ممبر یونیورسٹی سینٹ، رکن مجلس انتظامیہ یونیورسٹی سپورٹس رہے۔حضور کی قوت فیصلہ معاملہ فہمی تو ضرب المثل تھی اور جب اللہ تعالیٰ نے حضور کو منصب خلافت پر فائز فرمایا تو چشم دنیا نے حضور کی شخصیت کے اس پہلو