حصارِ

by Other Authors

Page 34 of 72

حصارِ — Page 34

۳۴ خلافت اور جانشینی میں اس کے نظل کے طور پر اصلاح امت اور تجدید دین کا کام کریں گے جیسا کہ امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السّلام فرماتے ہیں :۔اس کے بعد کوئی امام نہیں اور نہ کوئی مسیح مگر وہ جو اس کے لیے بطور ظل کے ہو۔بی امام جو خدا تعالے کی طرف سے مسیح موعود کہلاتا ہے وہ مجدد صدی بھی ہے اور مجد والف آخر بھی کیا یکچر سیالکوٹ مت) چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام مجد وصدی بھی اور مجدد الف آخر بھی ہیں اور آپ کی خلافت کا سلسل قیمت تک ہے جیسا کہ ' رسالہ الوصیت ، گواہ ہے کہ " وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہو گا یا اس لیے آئندہ خلافت حقہ جو حدیث مجدد کی اعلیٰ قسم ہے کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ تجدید دین کے سامان قیامت تک کرتا چلا جائے گا اور امت مسلہ پر کوئی صدی ، کوئی سال، کوئی وقت مجدد سے خالی نہ رہے گا اور خلافت اپنی جملہ برکتوں اور فضلوں کے ساتھ اسلام کی پاسبانی اور ترقی کی ضامن رہے گی۔انشاء اللہ العزيز اللہ ہمیشہ ہی خلافت رہے قا ئم احمد کی جماعت میں یہ نعمت رہے قائم ہر دور میں یہ نور نبوت رہے قائم یہ فضل ترانا بقیامت رہے قائم جب تک کہ خلافت کا یہ فیضان رہے گا ہر دور میں ممتاز مسلمان رہے گا