ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 78 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 78

6A علیہ وسلم کو ایسے وقت میں یہ اشعار پڑھتے ہوئے سنا کہ آپ کا جسم مبارک مٹی اٹھانے کی وجہ سے گر در غبار سے بالکل ڈھکا ہوا تھا۔استخاری کتاب المغازی حالات غزوہ احزاب) بچہ۔آپ وہ شعر سنا سکتی ہیں جو آنا پڑھتے تھے۔ماں۔شعریہ ہے : اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشِ عَيْشِ الْأَخِرَهُ فَاغْفِر لِلْانصَارِ وَالْمُهاجره اے ہمارے مولی اصل زندگی تو آخرت کی زندگی ہے پس تو اپنے فضل سے الیسا سامان کر کہ انصار و مہاجرین کو آخرت کی زندگی میں تیری بخشش اور عطا نصیب ہو۔بچہ۔صحابہ اس کے جواب میں کون سے اشعار پڑھتے تھے۔ماں۔ایک یوں ہے۔نَحْنُ الَّذِي بَايَعُوا مُحمدا عَلَى الْجِهَادِ مَا بَقِيْنَا أَبَدًا ہم وہ ہیں کہ ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر عہد کیا ہے کہ ہم ہمیشہ جب تک ہماری جان میں جان ہے خدا کے رستے میں جہاد کرتے رہیں گے۔بچہ۔ایسا لگتا ہے جیسے وقار عمل ہو رہا ہو۔ماں۔بالکل ہم نے وقار عمل انہیں سے تو سیکھا ہے۔به صحابه کرام جو سارا سارا دن مٹی کھودنے میں لگاتے تھے وہ احباب عام دنوں