ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 5 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 5

بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ لجنہ اماء اللہ ضلع کراچی پر اللہ تعالیٰ کے احسانوں میں سے ایک بڑا احسان یہ بھی ہے کہ جشن تشکر کے موقع پر اُس نے احمدی ماؤں اور بچوں کی دینی تربیت کے لئے کم از کم ایک صد کتا بیں شائع کرنے کا جو منصوبہ بنایا تھا اب اس سلسلے کی بفضل الہی ساٹھویں (4) کتاب شائع ہو رہی ہے۔اس کتاب کا نام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت سے وصال تک ہے۔یہ بچوں کے لئے سیرت پاک پر شائع ہونے والی مختصر کتابوں میں سے تیسری ہے۔جو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ولادت سے نبوت تک اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نبوت سے ہجرت تک کے تسلسل میں لکھی گئی ہے۔ان تینوں کتابوں میں پیار سے آقا کی خدائی تائید و نصرت سے بھر پور کامیاب زندگی کے حالات کو بچوں کی دلچسپی اور حبس بر قرار رکھنے کے لئے سوال وجواب کی صورت میں لکھا گیا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ سیرت نبوئی کا بیان کروڑوں کتابوں