ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 29 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 29

۲۹ گھوڑے تھے۔کافی تعداد میں نیزے تلواریں اور تیر کمان تھے اکثر نے زرہیں پہن رکھی تھیں۔جب آپ کو علم ہوا کہ مکہ کے تقریباً سارے ہی بہا درست کر میں موجود ہیں تو بجائے گھبرانے کے آپ نے فرمایا : لومکہ نے تمہارے سامنے اپنے جگر گوشے نکال کر رکھ دیئے ہیں۔قریش مکہ نے بدر کے مقام پر پہنچے کہ اپنے لئے اچھی جگہ ، جہاں پانی کے چشمے اور چراگاہیں تھیں منتخب کر لی مسلمان دیر سے پہنچے تھے اس لئے ڈھلوان کی طرف ریت کے ٹیلے پر پڑاؤ کرنا پڑا جہاں پانی اور گھاس موجود نہ تھی۔اب اللہ تعالیٰ کی مدد دیکھو کہ رات بارش ہو گئی مسلمانوں نے حوض بنا کہ پانی جمع کہ لیا جبکہ کفار کی طرف کیچڑ ہو گیا جس سے پھسلن ہو گئی اور اُن کا پانی بھی گدلا ہو گیا۔اسی بارش سے ریت قدرے بیٹھ گئی جس سے مسلمانوں کے پاؤں زمین میں دھنسنے سے بچ گئے۔بچہ۔سبحان اللہ ماں۔رمضان کی سترہ تاریخ ہوگئی ( ۱۴ مارچ ۲۳ در صبح کھلے آسمان کے نیچے مسلمانوں نے فجر کی نماز پڑھی اور بہت دُعائیں کیں پھر آپ نے جہاد کے موضوع پر تقریر کی پھر جنگی ترتیب سے صفوں کو درست فرمایا۔ہاں ایک بڑے مزے کا واقعہ ہوا۔ایک صحابی جن کا نام سواد تفاصف سے کچھ آگے نکلے ہوئے تھے آپ تیر کے اشارے سے صفیں درست کردار ہے تھے۔اتفاق سے تیر کی کڑی اُن کے سینے پر لگی سواد نے آپ