ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 136 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 136

کہ آپ کیسے تھے۔ماں۔میں بتاتی ہوں۔آپ کا قد درمیانہ تھا جو نہ بہت لمبا شمار ہوتا تھا نہ چھوٹا آپ کا رنگ بہت خوبصورت تھا نہ تو بالکل سفید جیسے سرد ممالک کے لوگوں کا ہوتا ہے اور نہ گندمی۔آپ کے بال نہ تو گھنگھرالیے تھے اور نہ بالکل سید ھے بلکہ کسی قدر خم دار تھے۔آپ کے بالوں کا رنگ گہرا کالا نہیں تھا بلکہ کچھ سرخی مائل تھا۔بڑھاپے میں کچھ بال کن بیٹوں کے پاس سفید ہو گئے تھے۔بال آپ لیے رکھتے تھے جو کانوں کی کوتک آتے تھے آپ ہمیشہ بالوں میں کنگھی کر تے آخری عمر میں مانگ بھی نکالتے تھے۔سر میں تیل یا خوشبو لگانا بھی آپ کی عادت میں داخل تھا۔آپ کا جسم بہت نازک اور ملائم تھا۔آپ کے جسم سے خوشبو آتی۔آپ کا سینہ چوڑا تھا اور دونوں کندھوں کے درمیان بہت فاصلہ تھا۔آپ کے ہاتھ پاؤں موٹے تھے اور ہتھیلیاں بہت چوڑی تھیں۔آپ سوتی کپڑے خاص طور پر دھاری دار کپڑے پسند فرماتے۔آپ آہستہ آہستہ بات کرنے تبسم فرماتے تو دانت موتیوں کی طرح چمکدار نظر آتے۔بچہ۔اگر میں آپ کے متعلق بہت کچھ جاننا چاہوں تو کیا پڑھوں۔ماں۔حضرت عائشہ صدیقہ نے فرمایا تھا کہ آپ کا اخلاق گویا قرآن کی تفسیر تھا۔سب سے پہلے تو قرآن پاک اور اُس کی تفاسیر میں آپ کو تفصیل ملے گی پھر صحیح احادیث کی کتب میں سیرت مبارکہ کے واقعات