ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 124 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 124

۱۲۴ آپ نے جاتی اور مالی دونوں طرح کی قربانی کی اپیل کی جس پر صحابہ نے اپنی توفیق کے مطابق حصہ لیا سب سے زیادہ مالی قربانی حضرت عثمان غنی نے کی سو اونٹ ، پچاس گھوڑے اور ایک ہزار سونے کے دینار دیئے آپ نے خوشی کا اظہار فرمایا اور دعا دی۔یہ اسے اللہ میں عثمان سے راضی ہوں تو بھی راضی ہو جا۔“ اسی موقع کا وہ مشہور واقعہ ہے کہ حضرت عمر رضہ اپنے مال کا نصف لے آئے اور آپ کے قدموں میں پیش کر دیا۔اور سمجھے کہ اب ابو بکر رض کیسے آگے بڑھ سکیں گے۔بچہ۔حضرت ابو بکر رضہ تو اپنا سارا مال سے آئے تھے۔ماں۔جی ہاں اللہ پاک نے اُن کو بڑا دل دیا تھا۔آپؐ نے فرمایا : ابو کہ اپنے گھر والوں کے لئے بھی کچھ چھوڑا ہے۔حضرت ابو بکر رضہ نے فرمایا " اُن کے لئے اللہ اور اللہ کا رسول کافی ہے" اس طرح تیس ہزار کا لشکر تیار ہوا۔آپ اپنے شکر کے ساتھ چودہ دن سفر کر کے تبوک پہنچے وہاں میں دن ٹھہرے مگر دشمن سامنے ہی نہ آیا اور آپ واپس تشریف لے آئے بیچہ۔آپ نے یہ بتایا ہی نہیں کہ اس عرصے کے لئے کس کو امیر مقرر فرمایا۔ماں۔اس موقع پر اپنی غیر حاضری میں آپ نے حضرت علی رض کو امیر مقرر فرمایا۔منافق لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ آپ کے نزدیک حضرت علی نہ کی کوئی قدر نہیں اس لئے پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔حضرت علی کو علم ہوا تو بھاگے بھاگے رسول اللہ کے پاس گئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔آپ نے