ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 114 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 114

۱۱۴ گرد لپیٹ لو اور مستعدی سے دوڑتے ہوئے خانہ کعبہ کا طواف کرو تا کہ مشرکین پر مسلمانوں کی قوت، شوکت اور جفا کشی کا اثر پڑے، آپ نے صرف تین دن مکہ میں قیام فرمایا اسی عرصے میں حضرت میمونہ سے آپ کا نکاح ہوا۔اب میں آپ کو ایک اور جنگ کے بارے میں بتاتی ہوں۔بچہ۔قریش مکہ سے معاہدہ ہو گیا۔یہودیوں کو شکست ہو گئی۔اب کس سے جنگ باقی ہے۔مال۔جہاں اسلام کا پیغام پہنچتا تھا وہاں مخالفت بھی ہوتی تھی۔اسلام کے پیغام کے دائرے کے ساتھ مخالفت کا دائرہ بھی پھیلتا گیا اور دُور دُور کے علاقوں میں شرارتیں ہونے لگیں۔پھر آپ نے جو تبلیغی خطوط لکھے تھے اُن کا رد عمل بھی ہوا۔ایک خط عرب اور شام کے علاقوں کے حاکم شرعیل بن عمرو کو لکھا تھا جو قیصر روم کے ماتحت تھا۔یہ خط حضرت حارث بن عمیر لے کر گئے تھے۔شرجیل نے اُن کو قتل کرا دیا تھا۔آپ نے قصاص کے لئے یعنی خون کا بدلہ لینے کے لئے ایک فوج تیار کی جس میں تین ہزار مجاہد تھے۔اس فوج کا سپہ سالار حضرت زید بن حارثہ کو مقر فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ اگر وہ شہید ہو جائیں تو حضرت جعفر طیار کمان سنبھال لیں اور اگر وہ بھی شہید ہو جائیں تو حضرت عبداللہ بن رواحہ فوج کی قیادت کریں۔آپ نے ہمیشہ کی طرح یہ ہدایت بھی دی کہ پہلے اسلام کا پیغام دینا۔اگر پیغام قبول کر لیں توجنگ نہ کرتا۔جب فوج روانہ ہوئی تو آپ کافی دور تک