حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 37 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 37

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 37 جن کے دل میں اللہ تعالیٰ نے اسی یعنی قرآن کریم کو محفوظ کر دیا۔حافظ قرآن کا بلند مرتبہ، مقرب فرشتوں کے ساتھ : قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے سب سے مقرب فرشتہ کے ذریعہ نازل فرمایا اور حفاظت کا ایک ذریعہ فرشتوں کا وجود بھی ہے اس لیے حافظ قرآن کی حفاظت اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کے ذریعہ سے بھی فرماتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا بھی اظہار ہے اور حفاظت کا بھی کہ حافظ قرآن کو اپنے مقرب فرشتوں کی پہرہ داری میں رکھنے کا عندیہ عطا فرمایا۔اس مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے اُم المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُوَ حَافِظٌ لَهُ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ ، وَمَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُوَ يَتَعَاهَدُهُ وَهُوَ عَلَيْهِ شَدِيدٌ فَلَهُ أَجْرَانِ۔(بخاری، کتاب التفسير تفسير سورة عبس ترجمہ : حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ حافظ قرآن جو قرآن کریم کی تلاوت بھی کرتا ہے، ایسے لکھنے والوں کے ساتھ ہوگا جو بہت معزز اور بڑے نیک ہیں اور وہ شخص جو قرآن کریم کی تلاوت بھی کرتا ہے اور بار بار دہرا کر یاد بھی کرتا ہے، حالانکہ ایسا کرنا اس کے لیے مشکل ( دشوار ) ہو تو ایسے شخص کے لیے دوہرا ثواب مقدر ہے۔ماہر حافظ قرآن کا بلند مقام ، اٹک اٹک کر پڑھنے کا بھی ثواب : قرآن کریم واحد ایسی کتاب ہے کہ اس کو نہ سمجھنے والا بھی ثواب سے محروم نہیں رہ سکتا۔حتی کہ اس کے حروف پر انگلی پھیر نے والا بھی ثواب میں سے حصہ پائے گا۔چنانچہ ایسے مسلمان جو روانی اور سلاست کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں ان کو تو جو ثواب ملتا ہے وہ تو ہے ہی لیکن ایسے احباب جو روانی اور