حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 170
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 170 کلام الہی اور اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ایک مسلمان کی حقیقی زندگی بنتی ہے۔سب سے پہلے مسلمان کو چاہیے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہوئے حسب استطاعت قرآن کریم سیکھے۔قرآن کریم کو حفظ کرنا باعث اعزاز بھی ہے اور ذہن اور حافظہ کو بڑھانے کا باعث بھی۔دراصل ہر مؤمن کی فلاح اور آخرت کے انعامات حاصل کرنے کا سب سے بڑا اور اہم ذریعہ جو آج ہمارے درمیان موجود ہے خدا کا کلام ہی ہے، اس لیے خود بھی اور اپنی نسلوں کو بھی تعلیم القرآن کی طرف رغبت دلانی چاہیے۔چاہیے کہ ہم قرآن کریم کو با قاعدگی سے پڑھیں ، اس کے احکام پر عمل پیرا ہوں اور آخرت کے بے شمار انعامات پائیں اور اخروی عذاب سے نجات کے سامان کریں۔رآن جواہرات کی تھیلی ہے اور مجھ میں اس سے بے خبر ہیں (الفرات الاول)