حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 108
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 108 تلاوت قرآن کریم کے محاسن و عیوب محاسن قرآن قرآن کریم کو مجہول طرز کی بجائے معروف عربی طریق سے پڑھیں۔:مثال: بُ ، ب ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ خوش الحانی ، ترنم اور سوز سے تلاوت کریں۔تمام حروف کو صاف صاف ادا کریں ( ہر حرف سمجھ آ رہا ہو)۔تمام حروف کو ان کے مخارج سے ادا کرنے کی کوشش کریں۔حروف کو ان کی صفات کے مطابق ادا کریں۔بعض صفات درج ذیل ہیں: رخوت، اطباق، قلقله، اذلاق، غنه، استعلا وغیره قلقله : حرف قلقلہ ساکن ہو تو حرف کو ہلکے انداز سے اور حرف قلقلہ مشدد ہو تو مضبوطی سے ہلا کر پڑھیں۔مثال: اَحَدُ۔تَبّ رموز اوقاف یعنی وقف کی نشانیوں کی پہچان کریں۔حروف مقطعات کو صحیح اور معروف طریق سے پڑھیں۔تلاوت قرآن کریم کی روزانہ اونچی آواز اور با قاعدگی سے ( ترتیل اور حدر کے انداز میں ) مشق ( پریکٹس ) کریں۔دعاختم القرآن اور قرآنی دعائیں بھی پڑھنے کی عادت بنائیں۔