حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 100
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 100 نے فرمایا کہ تم قرآن کریم کو عربوں کے لب ولہجہ اور ان کی آواز میں پڑھو۔اور اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) کے اور اہل فستق ( نافرمانوں) کے لہجوں اور آوازوں میں پڑھنے سے پر ہیز کرو۔میرے بعد بے شک ایک ایسی قوم آئے گی جو قرآن کو راگ، نوحہ اور رہبانیت کے لہجوں میں پڑھے گی۔ان کا حال یہ ہوگا کہ قرآن ان کے حلقوں سے نہیں اُترے گا۔پڑھنے والوں کے دل، اور ان لوگوں کے دل جن کو ان کے پڑھنے کا طریقہ اچھا لگے گا فتنے میں پڑے ہوں گے۔اس روایت سے معلوم ہوا کہ قرآن کو موسیقی اور گانے کے طرز پر پڑھنا جائز نہیں اور نہ ہی یہود و نصاریٰ اور رونے پیٹنے والوں اور گانے والوں کے انداز میں پڑھنا درست ہے۔خَيْرُكُمْ مِّنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَمَهُ (الميث) بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھتا ہے اور دوسروں کو سکھاتا ہے