حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب

by Other Authors

Page 26 of 27

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب — Page 26

۲۶ } ہی بار یک امتیانہ ہے۔اور نیز ظاہری طور پر بھی ایک مشابہت ہے اور وہ یوں کہ مسیح ایک کامل اور عظیم الشان نبی یعنی موسیٰ کا تابع اور خادم دین تھا۔اور اسکی انجیل توریت کی فرع ہے۔اور یہ عاجز بھی اس مبیل الشان نبی کے احتقر خادمین میں سے ہے کہ جو سید الرسل اور سب رسولوں کا سرتاج ہے۔اگر وہ حامد ہیں تو وہ احمد ہے۔اگر وہ محمود ہیں تو وہ محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم " د را بین احمد یه مدت ۲ ماه حاشیه در حاشیه با روحانی خزائن جلد میں نے بار ہا عیسی علیہ السلام کو خواب میں دیکھا اور کشفی حالت میں ملاقات ہوئی۔اور ایک ہی خوان میں میرے ساتھ اس نے کھایا۔اور ایک دفعہ میں نے اس کو دیکھا اور اس فتنہ کے بارہ میں پوچھا جس میں اس کی قوم مبتلا ہوگئی ہے۔پس اس پر دہشت غالب ہو گئی اور خدا تعالیٰ کی عظمت کا اسی ذکر کیا اور اس کی تسبیح اور تقدیس میں لگ گیا اور زمین کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ میں تو صرف خاکی ہوں اور اُن تہمتوں سے بری ہوں جو مجھ پر لگائی جاتی ہیں۔پس میں نے اس کو ایک متواضع اور کسر نفسی کرنے والا آدمی پایا۔دنور الحق اول من روحانی خزائن جلد ۸) و آخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين كل أمن بالله ومليكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ ، لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ احد من رسلة وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِير۔)