حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب

by Other Authors

Page 15 of 27

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب — Page 15

۱۵ میمضمون لوقا اور مرقس میں بھی ہے۔ظاہر ہے کہ جب امر حق کے پوشیدہ کرنے کا حکم فرمایا تو صراحتہ ثابت ہوا کہ اگر کہیں بتانے ہی کی ضرورت پڑسے تو خلاف حق ناراست بات کہہ دو۔ان واقعات سے مسیح کی تعلیم متعلقہ صدق و کذب ظاہر وباہر ہے۔(مشامش) راس اخبار کی اشاعت کے اغراض و مقاصد میں یہ لکھا ہے کہ ” دین اسلام اور سنت نبوی علیہ السلام کی اشاعت کرنا "۔الغرض ان تحریروں سے قارئین یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان میں اس عیسی کو پیش کیا گیا ہے جو انا جیل میں مذکور ہے۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود علیہ السلام، احادیث نبویہ کے مطابق چونکہ یحیت کی اصلاح کے لئے بھی مامور تھے۔اس لئے آپ نے اس جہاد میں نہ صرف بھر اوپر اور کامیاب حجتہ لیا۔بلکہ مسلمانوں کے فتح نصیب جرنیل کا کردار ادا کیا شے : برصغیر پاک و ہند کے ایک ممتاز ادیب اور شہور مند ہی قومی رہنما مولانا ابوالکلام آزاد نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس جہاد کا ان حقیقت افروز الفاظ میں ذکر کیا کہ :۔وہ وقت ہرگز نوح قلب سے نیا منیا نہیں ہو سکتا جب کہ اسلام مخالفین کی یورشوں میں گھر چکا تھا اور سلمان جو حافظ حقیقی کی طرف سے اسباب وسائط میں حفاظت کا واسطہ ہو کر اس کی حفاظت پر مامور تھے اپنے قصوروں کی پاداش میں پورے سسک رہے تھے اور اسلام کے لئے کچھ نہ کرتے تھے نہ کر سکتے تھے۔ایک طرف حملوں کی امتداد کی یہ حالت تھی کہ ساری مسیحی دنیا اسلام کی شمع عرفانی کو سیر راہ منزل مزاحمت سمجھ کے مٹا دینا چاہتی تھی اور