سوانح حضرت عثمان غنی ؓ

by Other Authors

Page 1 of 24

سوانح حضرت عثمان غنی ؓ — Page 1

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ دیباچه حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جو عرب کے مالدار لوگوں میں سے ایک تھے اور جنہوں نے اسلام کی راہ میں بے دریغ اپنے اموال کو خرچ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی ان کے ساتھ بیاہی ہوئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دوسری بیٹی کی شادی بھی حضرت عثمان سے کر دی جس کی وجہ سے ذوالنورین یعنی دونوروں والا لقب ملا اور جب یہ بھی فوت ہو گئیں تو فرمایا کہ اگر میری اور بیٹی بھی ہوتی تو میں عثمان سے اس کو بیاہ دیتا۔خدا تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب تیسرے خلیفہ را شد، حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت و سوانح آپ کی خدمت میں پیش ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے اخلاق و احسان کے رنگ سے ہماری زندگیوں کو بھی رنگین فرما دے۔آمین