حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ

by Other Authors

Page 84 of 114

حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ — Page 84

کہ یہ حضرت مولوی عبداللطیف صاحب مرحوم شہید کا ہے۔پھر جب نیچے لکھی ہوئی لسٹ پڑھی تو میرا کہنا درست ہوا۔گویا اب میں یقینی طور پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ مندرج فوٹو مرحوم کا ہی ہے اور آپ کی بہو کی شناخت کی روایت جو فوٹو مندرج کے متعلق ہے صحیح ہے۔جن دوستوں نے مکرم غلام محمد صاحب کو دیکھا ہے وہ میری اس بات کی تائید کریں گے۔والسلام عبدالرحیم درویش نمبر ۷۲ قادیان یادر ہے کہ حضرت خان بہادر غلام محمد صاحب حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے قدیم رفقاء میں تھے جنہوں نے ۲۰ جنوری ۱۸۹۲ء کو شرف بیعت حاصل کیا تھا۔(رجسٹر بیعت اولی) اسی طرح حضرت میاں فضل محمد صاحب ہر سیاں والے کی بیعت دسمبر ۱۸۹۶ء کی ہے۔جنوری ۱۹۰۳ء کے مشہور سفر جہلم میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور حضرت شہید مرحوم کے ہمرکاب جو مخلصین تھے ان میں حضرت میاں فضل محمد صاحب بھی تھے اور اخبار البدر ۲۳ و ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ء کے صفحہ ۸ پر ان کا نام موجود ہے۔اس اعتبار سے مندرجہ بالا بیان کی اہمیت اور ثقاہت بہت بڑھ جاتی ہے۔حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب جس مقام پر شہید کئے گئے۔شعبہ تاریخ احمدیت کو اس کی تصویر حاصل کرنے میں بھی بفضل تعالیٰ کامیابی ہوئی۔چنانچہ تاریخ احمدیت جلد سوم کے دوسرے ایڈیشن میں اسے سپر د اشاعت کر دیا گیا۔علاوہ ازیں حضرت مولوی عبدالستار صاحب بزرگ صاحب کی شبیہہ بھی محفوظ کر دی گئی۔۱۹۸۵ء میں جب میں پہلی بار انگلستان گیا تو انڈیا آفس اور برٹش میوزیم کی ممبر شپ حاصل کی اور مسلسل ایک ماہ تک ضروری لٹریچر، دستاویزات، تصاویر اور اخبارات کا مطالعہ کرتا رہا اور بہت سی اہم کتابوں کے ضروری حوالہ جات کی فوٹو کا پیاں حاصل کیں۔نیز خاص طور پر ڈیورنڈ لائن سے متعلق تصاویر بھی نکلوائیں تا کہ کسی طرح ان تصاویر میں موجود اشخاص کا 84