سیرۃ و سوانح حضرت عمرؓ

by Other Authors

Page 27 of 28

سیرۃ و سوانح حضرت عمرؓ — Page 27

51 50 ہجری سنہ قائم کیا جو آج تک جاری ہے۔فوجی رجسٹر ترتیب دیا۔فوجی چھاؤنیاں قائم کیں۔ید شہروں کی پیمائش کروائی۔مردم شماری کرائی۔☆ ☆ حمد نہریں کھدوائیں۔حمد نئے شہر آباد کیے یعنی کوفہ، بصرہ ، فسطاط، موصل۔جی ممالک مقبوضہ کو صوبوں میں تقسیم کیا۔حمد جیل خانہ قائم کیا۔راتوں کو گشت کر کے رعایا کے دریافت احوال کا طریقہ نکالا۔پولیس کا محکمہ قائم کیا۔مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ تک مسافروں کے آرام کے لئے سرائیں بنوائیں۔مختلف شہروں میں مہمان خانے تعمیر کرائے۔مکاتب قائم کئے۔معلموں اور مدرسوں کے وظیفے اور تنخواہیں مقرر کیں۔حضرت ابو بکر کو قرآن مجید کے ایک جگہ جمع کرنے کا مشورہ دیا اور اپنے اہتمام سے اس کام کو پورا کیا۔قیاس کا اصول قائم کیا۔فجر کی آذان میں اَلصَّلوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ کا اضافہ کیا۔حمله نماز تراویح با جماعت شروع کروائی۔شراب کی سزا کے لئے اسی (۸۰) کوڑے مقرر کئے۔