حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 13 of 18

حضرت مصلح موعود ؓ — Page 13

22 21 بچو! ایک واقعہ سنو۔ایک دفعہ آپ کھانے کے لئے آئے۔لیکن کھانا دیکھ کر چپ چاپ اٹھ کر چلے گئے بعد میں فرمایا کہ میں نے کہا ہے کہ میز پر صرف ایک سالن ہوا کرے لیکن آج تین قسم کے کھانے تھے اس لئے میں کھانا نہیں کھاؤں گا۔آپ نے ہم سال تک اپنی قمیصوں کے لئے کپڑا نہیں خریدا اور تحریک جدید سے پہلے کی بنی ہوئی قمیصیں ہی سنبھال سنبھال کر استعمال کرتے رہے۔شروع میں گرمی میں برف اور بوتلوں وغیرہ کا استعمال بھی چھوڑ دیا تھا۔آپ نے اپنے سب بیٹوں کو وقف کر دیا تھا۔آپ نے فرمایا ” میرے تیرہ لڑکے ہیں اور تیرہ کے تیرہ دین کے لئے وقف ہیں۔“ آپ خود بھی وقار عمل میں شریک ہوتے تھے۔آپ کہتے ہیں۔” جب پہلے دن میں نے کہی (کسی ) پکڑی اور مٹی کی ٹوکری اٹھائی تو کئی مخلصین ایسے تھے جو کانپ رہے تھے اور وہ دوڑے دوڑے آتے اور کہتے۔حضور تکلیف نہ کریں ہم کام کرتے ہیں لیکن جب چند دن میں نے ان کے ساتھ مل کر کام کیا تو وہ عادی ہو گئے اور سمجھنے لگے کہ یہ ایک مشترکہ کام ہے جو یہ بھی کر رہے ہیں اور ہم بھی کر رہے ہیں۔“ آپ کی ہمیشہ کوشش رہی کہ کوئی احمدی نکما نہ بیٹھے اس لئے احمدی نوجوانوں میں صنعت و حرفت کا شوق پیدا کرنے کے لئے آپ نے دار الصناعہ قائم کیا اور اس کے افتتاح کے موقع پر اپنے ہاتھ میں زندہ لے کر لکڑی صاف کی اور آری سے لکڑی کاٹ کر اپنے عمل سے یہ بتایا کہ اپنے ہاتھوں سے کام کرنا ذلت نہیں بلکہ عزت دیتا ہے۔یہ ادارہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج بھی ربوہ میں قائم ہے۔آپ نے دنیا کے بہت سے ملکوں میں مشن قائم کئے۔جہاں احمدیت کے (مربی) لوگوں کو ( دین حق ) کی تعلیم دیتے ہیں۔اس طرح دنیا کے کونے کونے میں لوگ آپ کا نام جاننے لگے اور اس طرح یہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔“ حضرت فضل عمر نے جن تحریکوں کی بنارکھی ان میں سے ایک نہایت شاندار اور اہم تحریک مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام ہے۔بینظیم ۱۹۳۸ ء میں قائم ہوئی۔یہ نو جوانوں کی تعظیم ہے اور اس لئے بنائی گئی ہے کہ ہر زمانے میں جماعت احمدیہ کے نو جوانوں کی تربیت اس طرح ہوتی رہے کہ وہ (دین حق ) کا جھنڈا بلند رکھیں۔پھر خدام الاحمدیہ کے ماتحت ہی جماعت کے بچوں کے لئے اطفال الاحمدیہ کی تنظیم بنائی تاکہ بچپن سے ہی ان کی تربیت ( دین حق ) کے مطابق کی جاسکے۔۱۹۳۹ ء میں خلافت جوبلی منائی گئی۔کیونکہ اس سال آپ کی خلافت کے ۲۵ سال پورے ہو گئے تھے ( نیز جماعت کے قیام پر بھی پچاس سال پورے ہو گئے تھے ) اس موقع پر حضور نے جماعت سے کہا کہ شکرانے کے طور پر نیک کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔اسی سال حضور نے ایک کمیٹی بنائی جس کا کام یہ تھا کہ وہ ہجری شمسی سال کا ڈھانچہ تیار کرے۔آپ نے ہجری شمسی سال کے مہینوں کے یہ نام رکھے:۔ے۔وفا (جولائی) ظهور (اگست) اصلح (جنوری) ۲ تبلیغ (فروری)