حضرت منشی اروڑے خان صاحب ؓ — Page 1
صرف احمدی احباب کی تعلیم و تربیت کے لئے حضرت منشی محمد ا روڑے خان صاحب " حضرت منشی محمد اروڑے خان صاحب دنیا میں یوں تو عشق ومحبت کی بہت سی داستانیں بکھری پڑی ہیں۔لیکن ایسے وجود جو صرف خدا تعالیٰ کی خاطر محبت کریں ان کی شان ہی نرالی ہوتی ہے۔حضرت منشی اروڑے خان صاحب بھی ایک ایسے ہی وجود تھے جنہوں نے امام سے اللہ تعالیٰ کی خاطر پیوند جوڑا۔ترقی کرتے ہوئے محبت میں بڑھتے چلے گئے اور پھر عشق کے ایسے انداز دکھائے جو آج بھی آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔یہ محبت کی کہانی ہے۔سچی محبت اور اخلاص سے بھرے ہوئے عشق کی کہانی۔اس داستان کو پڑھ کر ہم میں سے ہر ایک بھی اپنا جائزہ لے سکتا ہے اور عشق حقیقی کی نئی منازل تک پہنچ سکتا ہے۔