حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 1 of 18

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 1

حضرت مفتی محمد صادق صاحب حضرت مفتی محمد صادق صاحب حضرت مسیح موعود کے عشاق میں سے ایک اہم نام حضرت مفتی محمد صادق صاحب کا بھی ہے۔بہت ابتدائی عمر میں آپ نے احمدیت سے ناطہ جوڑا۔براہ راست امام زمان سے تربیت پائی اور پھر دور دیسوں تک اس روشنی اور نور کو پھیلانے کا فریضہ سر انجام دیا۔اطاعت امام اور خدمت دین کی تڑپ آپ کے نمایاں اوصاف میں سے تھے۔دعوت الی اللہ کے کام کو بے انتہا جذ بہ اور جوش سے سر انجام دینے والے یہ پاک وجود اور ان کی زندگی آج ہمیں بھی دعوت عمل دیتی ہے اور یہ سمجھاتی ہے کہ اس روشنی اور نور کو پھیلانے کیلئے ہمیں بھی اپنا ایک ایک لمحہ وقف کرنا چاہئے۔