حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 40 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 40

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 40 مخدوم نے خدمت کا نمونہ دکھایا ” مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں لاہور سے قادیان آیا ہوا تھا غالباً 1897ء یا 1898ء کا واقعہ ہو گا۔مجھے حضرت صاحب نے مسجد مبارک میں بٹھایا جو کہ اس وقت ایک چھوٹی سی جگہ تھی۔فرمایا کہ آپ بیٹھئے میں آپ کے لئے کھانا لاتا ہوں۔یہ کہ کر آپ اندر تشریف لے گئے۔میرا خیال تھا کہ کسی خادم کے ہاتھ کھانا بھیج دیں گے۔مگر چند منٹ کے بعد جبکہ کھٹڑ کی کھلی تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ اپنے ہاتھ سے سینی اُٹھائے ہوئے میرے لئے کھانا لائے۔مجھے دیکھ کر فرمایا کہ آپ کھانا کھائیے میں پانی لاتا ہوں۔بے اختیار رقت سے میرے آنسو نکل آئے کہ جب حضرت ہمارے مقتدا پیشوا ہو کر ہماری یہ خدمت کرتے ہیں تو ہمیں آپس میں ایک دوسرے کی کس قدر خدمت کرنی چاہیے۔“ (ذکر حبیب ص 327) د چل کے خود آئے مسیحا کسی بیمار کے پاس“ ” جب میں لاہور میں ملازم تھا اور وہاں اکاؤنٹ جنرل کے دفتر میں آڈیٹر تھا تو وہاں میں ایک دفعہ ایسا بیمار ہو گیا کہ دن رات چار پائی پر لیٹا رہتا اور کہیں آنے جانے کی ہمت نہ تھی۔اتفاق سے انہی دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام چند روز کے لیے قادیان سے لاہور تشریف لے گئے اور لاہور میں منشی تاج الدین صاحب احمدی کے مکان پر مقیم ہوئے۔سب دوست حضور سے ملنے کے لئے جاتے رہے۔مگر میں بسبب علالت نہ جا سکا۔ایک دن حضور نے اپنی مجلس میں دوستوں سے ذکر کیا کہ مفتی صاحب ہمیں ملنے نہیں آئے کیا سبب ہے؟ دوستوں نے عرض کیا کہ مفتی صاحب ایسے بیمار ہیں کہ چل نہیں سکتے۔حضور نے فرمایا۔وہ چل نہیں سکتے تو ہم تو چل سکتے ہیں۔ہم اُن کی بیمار پرسی کے لئے چلیں گے۔چنانچہ دوسری صبح حضور میرے مکان پر تشریف لائے۔میں اس وقت لاہور کے محلہ ستھاں میں ایک کرایہ کے چھوٹے سے چوبارے میں رہتا تھا۔حضور اس چو بارے میں