حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 3
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ انتساب محتر مہ رضی مومن صاحبہ کے نام رضیہ نے اپنے ابا جان پر کتاب لکھنے کی فرمائش کر کے مجھے پر بڑ احسان کیا ہے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی زندگی للہی صدق و وفا کے جہانِ عشق میں گزری۔مجھے بھی اس کتاب کی تیاری اور تحریر میں مسحور کن روح پرور فضاؤں میں سانس لینے کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ دونوں کو جوار رحمت میں جگہ دے آمین۔پوری کوشش کی ہے کہ موضوع سے انصاف کر کے اپنی سہیلی کی روح کی تسکین کا سامان کرسکوں۔مولا کریم کو تاہیوں سے صرف نظر کر کے خوبیوں کو ابھارے اور اپنی رضا کی جنت عطا فرمائے۔آمين اللهم آمين۔3