حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 178
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 178 رکھا گیا اور ایک خاتون ڈورا نامی ان کا نام سعیدہ رکھا۔لندن کے قریب دو شہروں Leicester اور South Sea میں لیکچرز کا موقع ملا 15افراد نے دین حق قبول کیا۔الفضل 24 نومبر 1917ء) اخبارات میں اشتہار چھپوانے سے بھی رابطے بڑھتے۔تقاریر کا ذکر اخبارات میں ہوتا۔لندن کالج آف سائیکالوجی نے آپ کو اپنا فیلو منتخب کیا۔ڈپلوما اور ایف پی سی کا ٹائیٹل بھی دیا گیا۔خلاصه از الفضل 27 را پریل 1918ء ص 2 کالم 2) روابط بڑھانے کے لئے ایک دلچسپ صورت یہ پیدا کی کہ اخبار میں رہائش کے لئے جگہ کی ضرورت کا اعلان دیا۔بہت سے خطوط موصول ہوئے جن میں بھیجنے والوں کے پتے درج تھے آپ نے اُن پتوں پر پمفلٹ ارسال کئے اور بعد میں تعلقات بھی رکھے۔(الفضل 4 مئی 1918 م2) حضرت مفتی صاحب کو ایک ایسا گر جا دیکھنے کا اتفاق ہوا جو صرف تاریخی یاد گار تھا۔آپ نے مہمانوں کی کتاب پر ایک جملہ تحریر کیا: وو " 29 جنوری مفتی محمد صادق - عیسی مسیح کا ایک مبلغ اس کی آمد ثانی میں جو قادیان ہندوستان میں واقع ہوئی۔“ ایک پادری سے عیسائیوں کے عبادت کے لئے گھنٹہ بجانے اور مسلمانوں کے اذان دینے کے موضوع پر بات ہو رہی تھی آپ نے وہیں اذان دی اور مطالب سمجھائے کہ کس قدر پر معارف کلام ہے۔7 مئی 1918ء کو ایک بڑی دُعائیہ تقریب ہوئی جس میں قریباً چار ہزار افراد نے شرکت کی۔حُسنِ اتفاق سے مفتی صاحب کو لارڈ مئیر کے پاس جگہ ملی اور خطاب کا موقع ملا۔آپ نے دُعا کی قبولیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جنگ کے متعلق پیشگوئیوں کا ذکر فرمایا۔الفضل 14 جولا ئی 1918 ءص6)