حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 6 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 6

اس کی دو بنیادی وجوہات تھیں۔ایک تو یہ کہ مؤخر الذکر صورت میں یہ مضمون بہت زیادہ وسیع ہو جاتا۔دوسرا یہ کہ اس طرز پر لکھنے کے لئے زیادہ وقت درکار تھا جبکہ لجنہ کی یہ خواہش تھی کہ صد سالہ جوبلی کے سال میں اس کی اشاعت ہو جائے یہی وجہ ہے کہ سیرت کا حقہ میں نے اس طرح سے لکھا ہے کہ واقعات بیان کرتی گئی ہوں اور کئی جگہ ترتیب کا بھی خیال نہیں رکھ سکی۔واقعات کے بیان میں بھی اختصار سے کام لیا ہے ورنہ دل تو یہی چاہتا ہے کہ ایک ایک لمحے کی روداد لکھ دوں۔بہر حال حضور کی زندگی کی ایک ہلکی سی جھلک اس کتاب میں پیش کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پڑھنے والے اس سے لطف بھی لیں اور فائدہ اٹھانے والے بھی نہیں۔حصہ سیرت رکھتے ہوئے مجھے خیال آرہا تھا کہ اگر اس کو پڑھ کر خاوندوں کا سٹوک اپنی بیویوں سے بہتر ہو جائے تو اس کتاب کے لکھنے کا ایک مقصد پورا۔ہو جائے۔خاکسار ۶ نومبر ۶۱۹۸۹