حضرت مرزا ناصر احمد — Page 65
۶۳ خلیفہ اسیح الثالث ہی تھے۔۳۔لنڈن میں تبلیغ دین کی توفیق ملنا ازاله اوهام شاه ، صلاح پر حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں :۔ائیں نے دیکھا کہ میں شہر لندن میں ایک منبر یہ کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے دین حق کی صداقت بیان کر رہا ہوں۔بعد اس کے میں نے بہت سے پرند سے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے " خود آپ نے اس خواب کی تفسیر یہ فرمائی کہ آپ خود نہیں بلکہ آپ کی تحریریں وہاں پھیل کر راست بازہ انگریزوں کو حلقہ بگوش دین حق کرنے کا باعث ہوں گی۔جیسا کہ حضور کے دورہ جات کے ضمن میں درج کیا جا چکا ہے کہ حضور نے متعدد بار انگلستان کے سفر فرمائے اور پیام امن ان تک پہنچایا اس طرح حضور کے مبارک دور میں یہ رویا ظاہری لحاظ سے بھی پوری ہوئی۔٢ - وَسِعَ مَكَانَكَ گیا قادیان کے گمنام سے گاؤں میں اکیلے کھڑے ہوئے ایک شخص کو الہا نا بتایا وسع مكانك