حضرت مرزا ناصر احمد — Page 1
حضرت مرزا طاہر احمد خلیفة المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا :- " اسے جانے والے ہم تیری نیک یا دوں کو زندہ رکھیں گے۔ان تمام نیک کاموں کو پوری وفا کے ساتھ پوری ہمت کے ساتھ خدا تعالیٰ سے توفیق مانگتے ہوئے چلاتے رہیں گے۔اپنے خون کا آخری قطرہ تک ان کاموں میں حسن کے رنگ بھرنے کے لئے استعمال کریں گے جو رضائے باری تعالیٰ کی خاطر تو نے جاری کئے۔۔۔۔۔۔۔۔ہم تجھ سے یہ عہد کرتے ہیں۔یعنی تیری یاد سے یہ عہد کرتے ہیں۔الفضل ۲۲ جون ۱۹۸۲م)