حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل

by Other Authors

Page 46 of 269

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 46

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوی از روئے قرآن و انجیل۔۔۔۔قَالَ إِنَّمَا أَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ سده لا هَبَ لَكِ غُلَمًا زَكِيَّاه قَالَتْ أَنَّى يَكُونُ لِي غُلَمٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ وَّلَمْ أَكُ بَغِيَّاهِ قَالَ كَذلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ ، وَلِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَرَحْمَةٌ مِنَّاءَ وَكَانَ أَمْرًا مَّقْضِيَّاه 46 (سورة مريم : آیت ۲۰ تا ۲۲) ترجمہ : فرشتے نے کہا کہ میں تیرے رب کی طرف سے ایچی ہوں تا کہ تجھے پاکیزہ لڑکے کی خوشخبری عطا کروں۔مریم نے کہا کہ میرے لڑکا کیسے ہو سکتا ہے جبکہ جائز طور پر بھی مجھے کسی مرد نے نہیں چھوا اور نہ میں بدکار ہوں۔اس نے کہا کہ یہ واقعہ یوں ہی ہے۔مگر تیرے رب نے فرمایا ہے کہ اس طرح ( بن باپ) پیدا کرنا میرے لئے بالکل آسان ہے۔نیز اس لئے بھی ایسا ہوگا کہ ہم اسے لوگوں کیلئے نشان بنائیں گے۔وہ ہماری طرف سے رحمت ہوگا اور یہ امر طے شدہ ہے۔انا جیل میں حضرت مریم والدہ میں علیہ السلام کو مندرجہ ذیل بشارات دی گئی ہیں : (1) چھٹے مہینے میں جبرائیل فرشتہ خدا کی طرف سے گلیل کے ایک شہر میں جس کا نام ناصرہ تھا ایک کنواری کے پاس بھیجا گیا۔جس کی منگنی داؤد کے گھرانے کے ایک مرد یوسف نامی سے ہوئی تھی۔اور اس کنواری کا نام مریم تھا اور فرشتہ نے اس کے پاس اندر آ کر کہا کہ سلام تجھ کو جس پر فضل ہوا۔خداوند تیرے ساتھ ہے۔وہ اس کلام سے بہت گھبرا گئی اور سوچنے لگی کہ یہ کیسا سلام ہے۔فرشتے نے اس سے کہا اے مریم خوف نہ کر کیونکہ خدا کی طرف سے تجھ پر فضل ہوا ہے۔اور دیکھ تو حاملہ ہوگی اور تیرے بیٹا ہوگا۔