حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 24
حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوی از روئے قرآن و انجیل - 24 لیکن متی کے نسب نامہ میں یورام کا بیٹا عز ریاہ کو بتایا گیا ہے۔اسی طرح پرانے عہد نامہ میں تواریخ اول باب ۳ آیت ۱۷ تا ۱۹ میں زربائل کو یکونیا کے بیٹے فدایاہ کا بیٹا قرار دیا گیا ہے۔جیسا کر لکھا ہے: ”اور یکو نیا جو اسیر تھا اس کے بیٹے یہ ہیں سیانتی ایل اور ملکرام اور فدایاہ اور شینا ضر، یقیماہ ، ہو سمع اور ند بیاہ اور فدایاہ کے بیٹے یہ ہیں : زربابل اور سمعی۔“ لیکن متی کے نسب نامہ میں عہد نامہ قدیم کی مہیا کردہ معلومات کے برخلاف زر بابل کو یکونیا کے بیٹے سیانتی ایل کا فرزند قرار دیا گیا ہے۔بنایا۔66 پرانے عہد نامه سلاطین ۲ باب ۲۳ آیت ۳۴ میں لکھا ہے : اور فرعون نکوہ نے یوسیاہ کے بیٹے الیا تم کو اس کے باپ یوسیاہ کی جگہ بادشاہ لیکن متی کے نسب نامہ میں لکھا ہے: گرفتار ہو کر بابل جانے کے زمانہ میں یوسیاہ سے یکونیاہ اور اس کے بھائی پیدا ہوئے۔اور گرفتار ہو کر بابل جانے کے بعد یکونیا سے سیانتی ایل پیدا ہوا اور سیانتی ایل سے زر بابل پیدا ہوا، اور زر بابل سے ابیہود پیدا ہوا اور بیہود سے الیا قیم پیدا ہوا۔“ اب اگر آپ عہد نامہ قدیم کے نسب نامہ کو درست تسلیم کریں تو مستی نے اپنے پیش کردہ نسب نامہ میں کئی پشتیں بڑھادی ہیں اور اس نے ۱۴ کی تعداد کو پورا کرنے کیلئے اپنے نسب نامہ میں کئی جگہ کمی بیشی کر دی ہے۔اسی طرح متی اور لوقا کے نسب ناموں میں پشتوں کا فرق بھی باہم بہت نمایاں ہے۔متی کے نسب نامہ کی رو سے خداوند یسوع سے حضرت ابراہیم علیہ السلام تک صرف ۴۰ پشتیں بنتی ہیں۔اور لوقا کے نسب نامہ کی رو سے ۵۵ پشتیں بنتی ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ متی نے ۱۵ پشتیں