حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 29
29 ترجمہ: ذیل میں فہرست اُن مضامین اشاعت السنہ کی ہے جن میں گونمنٹ کی مخالفت اور اس کے برخلاف بغاوت کا ناجائز ہونا اور جہاد کی اصل حقیقت کو بیان کیا ہے۔اس کے بعد شیخ محمد حسین ایک ایک دو دوسطر میں نتیجہ اور لب لباب ان مضامین کا دیتا ہے جو اس نے مذکورہ بالا غرض کے لئے 1869ء سے لے کر 1896 ء تک لکھے۔ان ہی مضامین میں وہ مہدی کے متعلق مضامین کا ذکر کرتا ہے جن کا وہ لب لباب صفحہ 5 میں اس طرح پر درج کرتا ہے۔Criticism of traditions regarding the Mehdi and arguments showing their incorrectness۔ترجمہ: ان حدیثوں پر جرح کی گئی ہے جو مہدی کے متعلق ہیں اور دلائل دیئے گئے ہیں جن سے ان حدیثوں کا غلط اور نا درست ہونا ثابت ہوتا ہے۔Questioning the authenticity of traditions describing the signs of the Mehdi۔ترجمہ:۔جن حدیثوں میں مہدی کی علامات دی گئی ہیں اُن کے غیر وضعی ہونے پر شبہ ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 107-106 مطبوعہ لنڈن) جو نہی یہ ضمیمہ اشتہار شائع ہوا تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی شرم سے زمین میں گڑ گئے اور ان کی منافقت الم نشرح ہوگئی کہ انگریزی حکومت سے جا گیر ہتھیا نے