حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 20 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 20

20 بعد تھے۔اس لئے اب قلم کے جواب میں نیز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے جواب میں بندوق چلانے کی اجازت نہیں ہے۔قلم کے جواب میں قلم سے جواب دیا جائے۔ہاں جب حالات تبدیل ہو جا ئیں اور اسلام کے مٹانے کے لئے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ جیسے حالات ایک بار پھر لوٹ آئیں تو جہاد کی ابدی آیات قرآنیہ ہمیں ایک بار پھر دفاعی جنگوں کے لئے دعوت مبارزت دے سکتی ہیں۔اب حضور کی اس نظم کے چند اور اشعار سنئے جس میں حضور وضاحت سے فرمارہے ہیں کہ آج دین کی اشاعت کے لئے کیوں جنگوں کی ممانعت ہے۔حضور فرماتے ہیں:۔اب آگیا سیچ جو دیں کا امام ہے دیں کی تمام جنگوں کا اب اختتام ہے اب آسماں سے نورِ خدا کا نزول ہے اب جنگ اور جہاد کا فتویٰ فضول ہے ہے وہ خدا کا جو کرتا ہے اب جہاد دشمن اعتقاد منکر نبی کا ہے جو رکھتا ہے کیوں چھوڑتے ہو لوگو نبی کی حدیث کو جو چھوڑتا ہے چھوڑ دو تم اس خبیث کو کیوں بھولتے ہو تم يَضَعُ الحَرب“ کی خبر کیا یہ نہیں بخاری میں دیکھو تو کھول کر