حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

by Other Authors

Page 52 of 76

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ — Page 52

۵۲ وسلم کی طرف منسوب ہونیوالی جماعت قرآن کریم کے احکام کا ستہ دنیا میں قائم کرنے والی جماعت، اور اسلام کا جھنڈا دنیا کے گھر گھر میں گاڑنے والی جماعت آگے آئے گی اور پھر اس دنیا میں آخر دی جنت سے ملتی جلتی ایک جنت پیدا ہوگی اور ہر انسان کی خوشی کے سامان پیدا کئے جائیں گے۔اور تلخیاں دور کر دی جائیں گی۔اور مشرق و مغرب اور شمال و جنوب کا انسان اپنی زندگی کی شاہراہ پہ خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائیگا اور خدا تعالے کے قرب اور اس کے پیار کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرتا چلا جائے گا۔اور اس طرح وہ اپنی زندگی کے آخر میں اپنی منزل اپنے مقدر یعنی خاتمہ بالخیر تک پہنچ جائے گا۔یہ عمل نسلاً بعد نسل رونما ہو گا اور پھر قیامت آجائے گی ہے تقریر جلسه سالانه ۱۹۹۲) اک بڑی مدت سے دیں کو کفر تھا کھاتا رہا اب یقیں سمجھو کہ آئے کفر کو کھانے کے دن دیں کی نصرت کے لئے اک آسمان پر شور ہے اب گیا وقت خراں آگئے ہیں پھیل لانے کے دن