حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ؒ — Page 1
حضرت خلیفة المسیح الثالث تصنيف انجینئر محمود مجیب اصغر حضرت خلیفة المسیح الثالث دنیا میں محبتیں اور پیار بانٹنے والے عظیم روحانی وجود حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب علیہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کی ذات جماعت احمدیہ کے افق پر روشن ستارے کی طرح جگمگا رہی ہے۔آپ کی زندگی کا ہر دور ہمارے لئے راہنما اور مشعل راہ ہے۔آپ کے غیر معمولی بچپن اور پاکیزہ جوانی سے ہم کئی درس حاصل کر سکتے ہیں۔اور اسی طرح آپ کے دور خلافت میں ہونے والی عظیم ترقیات اور روحانی بیداری کا سفر آج بھی ہمارے لئے سوچوں کے نئے زاویے متعین کرتا ہے۔خلفائے احمدیت کی نصائح تحریکات اور ارشادات ہمیشہ برکتوں اور رحمتوں کے نئے دروازے کھولنے والے بن جاتے ہیں۔اس کتاب کو پڑھتے ہوئے آپ بھی ان برکتوں اور رحمتوں کے حصول کے لئے کوشش کا عہد کر سکتے ہیں۔