حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ

by Other Authors

Page 2 of 27

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ — Page 2

1 پیش لفظ اپریل 2003ء میں ہم سے جدا ہونے والے عظیم وجود حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ صیح الرابع حمہ اللہ تعالی کی سیرت کے بارے میں یہ کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے۔اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ہمیں خلافتِ احمدیہ کے مظاہر کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین زیر نظر کتاب مکرم و محترم نصیر احمد صاحب انجم کی تصنیف ہے اور یہ اس کتاب کی پہلی اشاعت ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ 1907ء کی بات ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد جن کی عمر اُس وقت آٹھ سال تھی شدید بیمار ہو گئے۔یہ بچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت پیارا تھا۔آپ نے اپنے ایک شعر میں اسے جگر کا ٹکڑا“ قرار دیا ہے۔ان کی بیماری کے دوران ایک صاحب نے خواب دیکھا کہ مبارک احمد کی شادی ہو رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم میں جب یہ بات لائی گئی تو آپ نے فرمایا۔اس کی تعبیر تو موت ہے لیکن معبرین ( خوابوں کی تعبیر بتانے والوں ) نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر کسی خواب کو ظاہری رنگ میں پورا کر دیا جائے تو بعض اوقات تعبیر ٹل جایا کرتی ہے۔اس لئے آؤ مبارک احمد کی شادی کر دیں تا اللہ اسے شفا عطا فرمائے اور موت اس سے ٹل جائے۔حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب جو صاحبزادہ مبارک احمد صاحب کا علاج بھی کر رہے تھے۔ان کی ایک بیٹی مریم تھی جس کی عمر اس وقت قریباً اڑھائی