حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 30 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 30

: بنصرہ العزیز کی خلافت ایک موعود خلافت ہے جس کی نسبت حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور حضرت مصلح موعود کے ارشادات میں واضح پیش گوئیاں موجو د ہیں مثلاً حضرت مصلح موعود نے ار مارچ ۱۹۱۹ء کو جلسہ سالانہ پر تقریر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :- رو پہلے جو آدم آیا وہ جنت سے نکلا تھا مگر اب جو آدم آیا وہ اِس لئے آیا کہ لوگوں کو جنت میں داخل کر ہے۔اسی طرح پہلے یوسف کو قید میں ڈالا گیا تھا مگر دوسرا یوسف قید سے نکالنے کے لئے آیا ہے۔پہلے خلفاء میں سے بعض جیسے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت علی کو دکھ دیا گیا مگر میں اُمید کرتا ہوں کہ حضرت اقدس۔۔۔۔) کے زمانہ میں اللہ تعہ اس کا بھی ازالہ کرے گا اور ان کے خلفاء کے دشمن ناکام رہیں گے کیونکہ یہ وقت بدلہ لینے کا ہے اور خدا چاہتا ہے کہ اس کے پہلے بندے جن کو نقصان پہنچایا گیا ان کے بدلے لئے جائیں " د عرفان الهی مطبوعه ۲۸ دسمبر ۱۹۱۹ء قادیان ما ربَّنَا أَمَنَّا بِمَا اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ ۹۴