سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ

by Other Authors

Page 9 of 24

سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ — Page 9

آخر الزمان ہیں۔خود میسرہ نے یہ نظارہ دیکھا کہ دو فرشتے اپنے پروں سے حضور پر سایہ کئے ہوئے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آنحضرت کی مگر میں واپسی کے وقت حضرت خدیجہ نے بھی مشاہدہ کیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر تشریف لا رہے ہیں اور دو فرشتے حضور پر سایہ افگن ہیں۔حضرت خدیجہ نے جب دوسری عورتوں کو یہ منظر دکھلایا تو وہ بھی دنگ رہ گئیں۔بعد ازاں میسرہ نے بھی اپنے مشاہدات سفر بیان کئے تو ایک معتمد سہیلی کے ذریعہ حضور کی خدمت میں شادی کی درخواست کی جسے آنحضور نے بھی قدرے قاتل کے بعد منظور فرمالیا ابو طالب نے پانچ سو درہم مہر پرنکاح پڑھا جو کتب تاریخ میں ریکار ڈ ہے جنور کی عمر مبارک اُس وقت ۲۵ سال تھی اور حضرت خدیجہ کی چالیس سال - حضرت خدیجہ نے حلقہ زوجیت میں آنے کے بعد اپنی سب جائیداد اور مال در یتیم حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قدموں میں کسی بیرونی تحریک کے بغیر نچھاور کر دیا جس کی طرف آیت وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَاغْنی بھی اشارہ کر رہی ہے۔سیدنا حضرت مصلح موعود (نتور اللہ مرقدہ) فرماتے ہیں:۔له طبقات ابن سعد و روض الانف جل را صفحه ۱۲۲ و خصائص الکبری للسیوطی مواہب اللدنيه للقسطلانی