سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ

by Other Authors

Page 14 of 24

سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ — Page 14

۱۴ قرآن شریف کی تعلیمات کا نہایت حسین و جمیل عکس آگیا ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں " قرآن شریف کے بڑے حکم دو ہی ہیں ایک توحید و محبت و اطاعت باری عزیز اسمہ۔دوسرے ہمدردی اپنے بھائیوں اور بنی نوع کی یا لے دعوائی نبوت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (فداہ ابی و اتی) پر نماز فرض ہوئی تو آپ مکہ کے بلند حصہ میں تھے جہاں پانی کا چشمہ پھوٹ نکلا۔حضرت جبریل نے وضو کیا پھر آنحضرت نے بھی اسی طرح وضو کیا۔بعد ازان حضرت جبریل نے آپ کو ساتھ لے کر نماز پڑھی اور غائب ہو گئے۔(اس کشفی نظارہ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت مدیحہ نہ کے پاس تشریف لائے۔آپ کے سامنے وضو کیا اور ساتھ لے کر اسی طرح نماز پڑھی جس طرح حضرت جبریل نے پڑھی تھی ہیے الغرض حضرت خدیجہ تاریخ اسلام میں پہلی خاتون تھیں جنہیں آنحضرت پر ایمان لانے کی سعادت نصیب ہوئی۔یہی نہیں خدا کے عظیم الشان پیغمبر کی آواز دوسروں تک پہنچانے کا فریضہ بھی اُمت میں سب سے پہلے آپ ہی ے ازالہ اوہام صفحه ۵۵۰ (طبع اوّل) له ابن ہشام