حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ — Page 10
17 16 ابوبكر فِي الجَنَّةِ و عمر فِى الجَنَّة وعثمان فِي الجَنَّة وعلى فِى الجَنَّة وطلحه فِى الجَنَّة والزبير فِى الجَنَّة وعبدالرحمن عوف في الجَنَّة وسعد بن وقاص فِى الجَنَّة سعيد بن زيد في الجَنَّة وابو عبيده بن الجراح فِي الجَنَّة۔(ترمذی كتاب المناقب باب مناقب عبدالرحمن بن عوف) یعنی ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر ، عبدالرحمن بن عوف ،سعد بن ابی وقاص اور سعید بن زید اور ابو عبیدہ بن الجراح پر جنت واجب ہوگئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:- اس خدائے محسن کا شکر ہے جو احساس کرنے والا اور غموں کو دور کرنے والا ہے اور اس کے رسول پر درود وسلام جو انس اور جن کا امام اور پاک دل اور بہشت کی طرف کھینچے والا ہے اور اس کے ان احباب پر سلام جو ایمان کے چشموں کی طرف پیاسوں کی طرح دوڑے اور گمراہی کی اندھیری راتوں میں علمی اور عملی کمال سے روشن کئے گئے اور اس کی آل پر درود جو نبوت کے درخت کی شاخیں اور نبی صلعم کی قوت شامہ کے لئے ریحان کی طرح ہیں (روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 188) أَلْهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ دو و پس اے خدا! اس نبی پر سلام اور درود بھیج اور اس کے آل پر جو مطہر اور طیب ہیں اور اُس کے اصحاب پر جو دن کے میدانوں کے شیر اور راتوں کے راہب ہیں اور دین کے ستارے ہیں خدا کی خوشنودی اُن سب کے شامل حال ہے۔(روحانی خزائن جلد 14 صفحه 17)