حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ؓ — Page 5
7 6 تعلق قائم ہو گیا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بیان فرماتے ہیں: 1881ء یا 1882 ء کی بات ہے جبکہ آپ بالکل جوان ہی تھے کہ حضرت مولوی نورالدین صاحب کے توسط سے آپ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملاقات کی۔(سیرت المہدی حصہ اول طبع دوم ، ص 289) یہی تعلقات حضرت مولوی صاحب کو مارچ 1889ء میں لدھیانہ لے گئے اور سیدنا حضرت نور الدین صاحب بھیروی کے کہنے پر آپ نے بیعت کر لی جس کا اظہار خود حضرت مولوی صاحب نے کیا ہے۔بالآخر یہ تعلقات 1893 سے 1905 ء تک مسلسل ایک ہی جگہ یعنی قادیان دارالامان میں امام الزمان کی خدمت پر منتج ہوئے اور ان دونوں بزرگوں نے مسیحا کے دو بازؤں کے طور پر قادیان میں جانثار خدمات دینیہ کا دور گزارا اور وفات کے بعد بھی ہر دو بزرگان ایک مقام یعنی بہشتی مقبرہ قادیان میں پھر اکٹھے ہو گئے۔بیعت 23 مارچ 1889ء یعنی بیعت اولی کے آغاز کے موقع پر حضرت مولانا موصوف نے بیعت نہیں کی تھی بلکہ حضرت مولانا نورالدین صاحب بھیروی نور اللہ مرقدہ کی توجہ دلانے پر آپ نے ایک یا دو روز بعد بیعت کی۔حضرت مولوی صاحب اپنی بیعت کے بارہ میں خود بیان فرماتے ہیں: مارچ 1889ء کا ذکر ہے کہ حضرت امام نے بیعت کا اشتہار شائع کیا اور مولوی ( حضرت نور الدین بھیروی نور اللہ مرقدہ) صاحب لدھیانہ تشریف لے گئے اور مجھے بھی ساتھ لے گئے۔میں صاف کہوں گا کہ میں اپنی خوشی سے نہیں گیا بلکہ زور سے (حضرت مولوی نورالدین ) ساتھ لے گئے۔ان دنوں میں بیعت کرنے کا اول فخر مولوی صاحب کو ہوا مگر میں اس وقت بھی اڑ گیا اور روح میں کشائش اور سینہ میں انشراح نہ دیکھ کر رکا۔مولوی صاحب کے اصرار اور الحاح سے بیعت کر لی۔یہ سچا اظہار ہے شاید کسی کو فائدہ پہنچے۔اس کے بعد میں کیا دیکھتا ہوں کہ میرے دل وروح میں ایک پاک تبدیلی پیدا ہونی شروع ہوئی۔میں نے اس دوا کو جن کا میں ایک عرصہ دراز سے جو یاں تھا قریب یقین کیا۔میرے دل میں ایک سکینت اترتی ہوئی محسوس ہوتی تھی۔“ (احکم قادیان 31 /اکتوبر 1899ء) " آپ مولوی نورالدین صاحب کے کہنے کے مطابق بیعت کرنے کے لئے حضور اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے۔تو حضور نے مولوی نورالدین صاحب کو بھی بلا لیا اور ان کے ہاتھ میں آپکا ہاتھ رکھا اور ہر دو کے ہاتھوں کو حضرت اقدس مسیح موعود نے اپنے ہاتھ میں لیا، پھر مولوی صاحب کی بیعت لی“ قادیان آمد اور سلسلہ کی خدمات (سیرت المہدی حصہ اول، صفحه ۲۸۹) قادیان میں آمد کے بارہ میں حضرت مولوی صاحب بیان کرتے ہیں: "1890 ء میں مسیح موعود کے دعویٰ کا اعلان ہوا اور اس سال کے آخر میں