حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ؓ — Page 1
صرف احمدی احباب کی تعلیم و تربیت کے لئے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوئی ابتدائی ایام میں ہی حضرت حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی بیعت میں آگئے۔بیعت کے تھوڑا عرصہ بعد آپ نوکری چھوڑ کر حضرت اقدس علیہ السلام کے قدموں میں حاضر ہو گئے اور تادم حیات اپنے آقا سے جدا ہونا گوارا نہ کیا۔آپ کی وفات حضور کی زندگی میں ہی ہو گئی۔لیکن اس عرصہ میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور اس سلسلہ کی ایسی خدمات کی توفیق پائی اور ایسا روحانی مقام حاصل کیا کہ آپ کا شمارا کا بر رفقاء میں ہوتا ہے۔آپ عربی اور فارسی کے ماہر اور بڑے اچھے مقرر بھی تھے۔خدا تعالیٰ کی عطا کردہ ان قابلیتوں کے ذریعہ آپ نے بھر پور طور پر اس سلسلہ کو فائدہ پہنچایا۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے انتہا درجہ کا عشق رکھتے تھے۔خدا تعالیٰ ہمیں ان عظیم وجودوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔