حیات طیبہ

by Other Authors

Page 12 of 492

حیات طیبہ — Page 12

12 رکھ کر قادیان پڑھانے کے لئے مقررکیا تھا اور ان آخر الذکر مولوی صاحب سے میں نے نحو اور منطق اور حکمت وغیرہ علوم مروجہ کو جہاں تک خدا تعالیٰ نے چاہا حاصل کیا اور بعض طبابت کی کتابیں میں نے اپنے والد صاحب سے پڑھیں اور وہ فن طبابت میں بڑے حاذق طبیب تھے۔“ 1 اس اقتباس میں جن تین اساتذہ کا ذکر ہے اُن میں سے پہلے استاد یعنی مولوی فضل الہی صاحب قادیان کے باشندہ اور مذہب حنفی تھے۔دوسرے استاد یعنی مولوی فضل احمد صاحب فیروز والہ ضلع گوجرانوالہ کے باشندہ اور مذہبا اہلحدیث تھے اور تیسرے استاد مولوی گل علی شاہ بٹالہ کے باشندہ اور مذہبا شیعہ تھے۔سے گویا اللہ تعالیٰ نے آپ کی تعلیم کے لئے ایسے اساتذہ مہیا کئے جو مسلمانوں کے مشہور فرقوں کے ساتھ تعلق رکھتے تھے۔اور ایسا اس لئے ہوا کہ آپ کے ذمہ مستقبل قریب میں تمام مسلمانوں کی اصلاح کا ایک عظیم الشان کام سپر د کیا جانے والا تھا اور اس انتظام کی وجہ سے آپ کو ہر فرقہ کے عقائد اور اعمال سے ان اساتذہ کی وجہ سے کچھ نہ کچھ واقفیت پیدا ہوگئی۔اُس زمانہ کی مروجہ کھیلوں میں آپ کا حصہ جس زمانہ کا ہم ذکر کر رہے ہیں اس زمانہ میں عام طور پر گشتی ، کبڈی، منگد راور موگری اُٹھانے کے کھیل مروج تھے اور آوارہ مزاج لوگوں میں بٹیر بازی اور مرغ بازی کا بھی عام رواج تھا۔مگر حضرت اقدس مؤخر الذکر قسم کی تمام کھیلوں سے طبعا متنفر تھے تاہم اعتدال کے ساتھ اور مناسب حد تک آپ ورزش اور تفریح میں حصہ لیتے تھے۔آپ نے بچپن میں تیرنا سیکھا تھا اور کبھی کبھی قادیان کے کچے تالابوں میں تیرا کرتے تھے۔اسی طرح اوائل عمر میں گھوڑے کی سواری بھی سیکھی تھی اور اس فن میں اچھے ماہر تھے۔مگر آپ کی زیادہ ورزش پیدل چلنا تھا جو آخر عمر تک قائم رہی۔آپ کئی کئی میل تک سیر کے لئے جایا کرتے تھے اور خوب تیز چلا کرتے تھے۔سے آپ کی پہلی شادی جب آپ کی عمر پندرہ سولہ سال کی ہوئی تو آپ کے والد ماجد نے آپ کی شادی آپ کے سگے ماموں مرزا جمعیت بیگ مرحوم کی صاحبزادی حرمت بی بی سے کر دی۔یہ آپ کی پہلی شادی تھی جس کے نتیجہ میں آپ کے ہاں دو فرزند حضرت مرزا سلطان احمد صاحب اور مرز افضل احمد صاحب بالترتیب غالبا ۱۸۵۳ء اور ۱۸۵۵ء میں پیدا ہوئے۔مرزا افضل احمد صاحب تو مدت ہوئی لا ولد فوت ہو چکے ہیں، لیکن حضرت مرزا سلطان احمد صاحب گورنمنٹ انگریزی کے ماتحت مختلف عہدوں پر فائز رہ کر ڈپٹی کمشنری اور بالآخر ریاست بہاولپور کے مشیر مال (ریونیومنسٹر ) کتاب البریه صفحه ۱۴۰ تا ۱۵۰ حیات النبی جلد اوّل سے سلسلہ احمدیہ تصنیف حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب صفحہ ۱۰