حیات طیبہ

by Other Authors

Page iii of 492

حیات طیبہ — Page iii

عرض ناشر حضرت شیخ عبدالقادر صاحب (سابق سوداگر مل ) نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر جامع کتاب مرتب کی ہے۔جو احباب جماعت کے لئے خصوصاً اور تحقیقات کرنے والے دوستوں کے لئے انتہائی مفید اور عام فہم ہے۔قبل از میں اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے پہلی بار کمپوز کر کے نظارت نشر و اشاعت قادیان شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی طباعت کے سلسلہ میں خدمت کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور حضرت شیخ عبدالقادر صاحب کے درجات بلند فرمائے اور اس کتاب کو ہر لحاظ سے نافع الناس بنائے۔آمین ناظر نشر و اشاعت قادیان