حیات قدسی — Page 61
۶۱ عرض حال حیات قدی یعنی سوانح حیات حضرت مولانا غلام رسول صاحب فاضل را جیکی مبلغ سلسلةہ عالیہ احمدیہ کا پہلا حصہ ماہ جنوری ۱۹۵۱ء میں شائع ہوا تھا۔خدا تعالی کے فضل سے اس میں تحریر کردہ حالات بہت سے احباب کے لئے باعث دلچسپی اور از دیاد ایمان ہوئے اور قمر الانبیاء حضرت صاحبزاہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے مدظلہ العالی نے اس کے متعلق بعد ملاحظہ اپنے ایک خط بنام مکرم مولوی برکات احمد صاحب بی۔اے میں تحریر فرمایا کہ:۔واقعات بہت دلچسپ ہیں اور جماعت میں روحانیت اور تصوف کی چاشنی پیدا کرنے کیلئے خدا کے فضل سے بہت مفید ہو سکتے ہیں۔یہ کتاب اس انداز کی ہے کہ جیسا کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے اکبر خاں صاحب نجیب آبادی کو اپنے سوانح املاء کرائے تھے۔کا دوسرا حصہ اب شائع کیا جا رہا ہے۔یہ حالات بھی حضرت مولوی صاحب نے خود بیان کئے ہیں۔اور مکرم مولوی مصلح الدین صاحب مولوی فاضل ابن حضرت مولوی صاحب موصوف نے مرتب کئے ہیں۔خدا تعالیٰ کتاب کے اس حصہ کو بھی سلسلہ کیلئے مفید اور بابرکت کرے اور بقیہ حصص کی تکمیل و اشاعت کی بھی توفیق عطا فرمائے۔خاکسار (سیٹھ ) علی محمد۔اے الہ دین سکندرآباد۔دکن