حیات قدسی — Page 56
اور یہ سر درد اور بخار تو آپ کی بددعا سے ہوا۔میں نے کہا بددعا دینا تو مومن کا شیوہ نہیں ہے البتہ خدا تعالیٰ کسی کی ہدایت کا سامان محض اپنی رحمت سے پیدا کر دیتا ہے۔جیسے بعض چور اور ڈاکو چوری اور ڈا کے کے لئے تیار ہوں تو اس گناہ اور معصیت کے ارادہ پر کسی سانپ کے ڈسنے سے رُک جائیں یا فالج یا کسی دوسری شدید بیماری کے باعث گناہ سے بچ جائیں۔پس دراصل عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَكُم کے فرمان کے مطابق بعض دفعہ نا گوار واقعات اپنے اندر بلحاظ نتیجہ کے خیر کی صورت بھی کر سکتے ہیں۔و آخر كلمنا حمد وشكر لِرَبِّ مُحسَنٍ ذِي الْإمتنان خاتمہ حصہ اوّل