حیات قدسی

by Other Authors

Page 610 of 688

حیات قدسی — Page 610

درود شریف اور حضرت مسیح موعود درود شریف جس کے الفاظ نماز میں پڑھے جاتے ہیں ان پر غور کرنے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آنے والے مسیح موعود محمدی ہیں نہ کہ اسرائیلی اور وہ اس طرح کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے دعا یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آل ابراہیم کے برکات آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد کو عطا ہوں اور چونکہ مسیح اسرائیلی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اور اسرائیلی نبیوں میں سے ہیں اور آل ابراہیم میں سے ، اس لئے درود شریف کی دعا سے یہ مطلب ظاہر ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت ابراہیم اور آپ کی آل کی طرح ایک میسج بھی دیا جائے۔گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہلے مسیح کی طرح کا ایک اور مسیح دیا جاتا ہے نہ یہ کہ وہی پہلا مسیح آپ کو دیا جانا ہے اگر پہلا مسیح آئے تو پھر کما کا حرف تشبیہہ جو پہلے مسیح کے مشتبہ کو چاہتا ہے نہ کہ پہلے مسیح کے عین کو وہ اپنے مفاد کے لحاظ سے باطل ٹھہرتا ہے کیونکہ مشتبہ اور مشتبہ بہ کے درمیان مغائرت کا پایا جانا ضروری ہے ورنہ تشبیہ کا فائدہ ہی کیا پس حرف کما نے اپنے مفاد سے یہ ظاہر کر دیا کہ آنے والا مسیح موعود پہلا صیح اور اسرائیلی مسیح نہیں بلکہ اس کا مثیل ایک دوسرا مسیح ہے جو مسیح محمدی اور امت محمدیہ کا ایک فرد ہے جیسا کہ حدیث امامكم منكم اور حدیث کلیین اور آیت استخلاف یعنی وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِم 4 کے لفظ مِنكُم اور کما میں بھی اسی طرح اشارہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت اور خلافت کے لئے جو شخص متعین ہو گا وہ امت محمدیہ کا فرد ہو گا۔اس صورت میں مسیح اسرائیلی جو قرآن اور حدیث اور واقعات تاریخیہ کی رو سے فوت شدہ ثابت ہیں اگر انہیں زندہ تسلیم کر لیا جائے تو بھی وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ نہیں بن سکتے اس لئے کہ قرآن ، حدیث اور درودشریف کے الفاظ منكم اور كما اس امر کے لئے مانع ہیں کہ ایسا مسیح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خلیفہ بنے جو آپ کی امت سے نہ ہو۔مسیح موعود میں شانِ محمدیت کا جلوہ درود شریف کے الفاظ پر غور کرنے سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور