حیات قدسی

by Other Authors

Page 573 of 688

حیات قدسی — Page 573

میرے لئے تشویش کا باعث تھی۔۵۷۳ میں نے ضیاء صاحب کو خط لکھا کہ اگر ان کے گھر امیدواری ہو تو رؤیا کی تعبیر لڑکی کے تولد سے پوری ہو سکتی ہے۔لیکن دوسری صورت شدید الانذار اور خطرناک ہے جس کے لئے ان کو خاص طور پر دعا،استغفارا اور صدقہ کی طرف توجہ کرنا چاہیئے۔اس کے کچھ عرصہ بعد ضیاء صاحب لاہور چلے گئے اپنی خوبصورت متشرعا نہ ڈاڑھی بھی منڈوادی اور بعض وسوہ اندازوں سے متاثر ہو کر سلسلہ سے دور ہو گئے۔انا للہ و انا اليه راجعون خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی آنکھیں کھولے اور جس آسمانی نور کو انہوں نے نہایت جوش اور جذبہ سے قبول کیا تھا اس کو دوبارہ قبول کرنے کی انہیں تو فیق ملے۔والله على كل شيئ قدير۔صوفی عبدالرحیم صاحب امرتسری کے متعلق رویا صوفی عبدالرحیم صاحب امرتسر کے رہنے والے ایک مخلص احمدی کے لڑکے ہیں۔انہوں نے پہلے علوم شرقیہ کی تحصیل کی اور بعد میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔یہ سلسلہ ملازمت عراق میں بھی رہے اور بعد میں ریلوے کے ایک بڑے عہدہ پر فائز ہوئے۔لاہور میں قیام کے دوران جب وہ سلسلہ میں داخل تھے تو میرے ساتھ بھی ان کے مراسم تھے اور بعض اوقات تصوف کے معارف اور نکات کے متعلق ان سے باتیں کرنے کا موقع ملتا تھا۔ایک دفعہ خاکسار اور حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب صوفی صاحب کے گھر بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ان کی محکمانہ ترقی کے لئے دعا کریں۔چنانچہ ہم نے مل کر دعا کی۔اور حضرت شاہ صاحب اور صوفی صاحب کے فرمانے پر میں نے رات کو بھی توجہ سے دعا کی۔رات کو مجھے رؤیا میں بتایا گیا کہ صوفی صاحب کو ترقی مل جائے گی۔میں نے اس کی اطلاع صوفی | صاحب کو دی بلکہ ان کے کہنے پرلکھ کر دے دی۔اس وقت ان کی تنخواہ چار پانسوروپے ماہوار تھی بعد میں وہ ترقی کرتے ہوئے قریباً پندرہ سو روپے ماہوار تک جا پہنچے۔لیکن افسوس ہے کہ ظاہری ترقی کے ساتھ ان کا سلسلہ سے ربط قائم نہ رہ سکا۔