حیات قدسی

by Other Authors

Page 515 of 688

حیات قدسی — Page 515

۵۱۵ میں رپورٹ درج کرائی گئی۔اور جب پولیس نے تلاشی لی۔تو اس سے ایک سو روپیہ کی رقم برآمد ہوئی۔جب پولیس نے اپنے مخصوص طریق پر اس سے یکصد روپے کے متعلق دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ میں نے اقبال احمد ولد مولوی غلام رسول صاحب را جیکی سے ایک سو بیس روپے کی رقم بطور قرض حاصل کی ہے۔تب پولیس کی طرف سے بذریعہ تا ر اقبال احمد سے دریافت کیا گیا کہ کیا فلاں نام کے لڑکے نے آپ سے یکصد میں روپیہ بطور قرض لیا ہے۔جس کے جواب میں عزیز اقبال احمد نے اپنی شرافت طبع سے یہ خیال کرتے ہوئے کہ کہیں میری وجہ سے یہ نوجوان ماخوذ نہ ہو جائے۔پولیس کے تار کے جواب میں صرف اتنا کہا کہ ایک صد بیس روپے کی رقم انہوں نے میری جیب سے نکالی تھی۔ان کو ضرورت ہوگی۔اور انہوں نے مجھ پر حسن ظنی کرتے ہوئے کہ مجھے ان کی رقم لے جانے پر کوئی اعتراض نہ ہو گا مجھے اطلاع نہ دی۔پولیس نے اپنی محکمانہ فراست سے عزیز اقبال احمد کی رقم کی چوری کا الزام اس شخص پر عائد کیا اور ایک صد روپیہ جو اس سے وصول ہو چکا تھا۔اقبال احمد کو بھجوا دیا۔باقی رقم یعنی ہیں روپے وہ خرچ کر چکا تھا۔اس لئے واپس نہ ہو سکی۔گو چوری کے کیس میں اس کو عدالت سے سزا ہو گئی۔اس طرح بھی اللہ تعالی نے عزیز کے نقصان کی تلافی کر دی۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ ایک اور واقعہ عزیز اقبال احمد سلمہ اللہ تعالیٰ ابھی دو تین سال کا تھا۔اور خاکسار سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ارشاد سے نیا نیا لاہور میں وارد ہوا تھا۔اور احاطہ میاں چراغ دین میں مبارک منزل نامی مکان میں مقیم تھا۔کہ ایک دن عزیز بعارضہ نمونیہ سخت بیمار ہو گیا۔رات کے دو بجے وہ شدت بیماری سے سخت نڈھال تھا۔اس کا تنفس اکھڑ چکا تھا۔اور حالت مایوس کن ہو گئی تھی۔میری اہلیہ نے اسے اس حالت میں دیکھ کر بچشم اشکبار کہا کہ بچے کی حالت بہت نازک ہے۔آپ ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب یا ڈاکٹر محمد حسین صاحب کو بلا کر دکھا دیں۔میں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب تو یہاں سے دور کیلیاں والی سڑک پر رہتے ہیں۔اور سارے دن کی کوفت و مصروفیت کی وجہ سے اب آرام کر رہے ہوں گے۔ان کو اس وقت تکلیف دینا مناسب نہیں۔