حیات قدسی

by Other Authors

Page 513 of 688

حیات قدسی — Page 513

۵۱۳ مولا نے اپنے اعجازی کرشموں سے مجھے عبد حقیر کو شفا بخشی۔اور ان لوگوں کو جو میری موت کا انتظار کر رہے تھے۔اور کہتے تھے کہ اس کو اب لاہور میں مولوی محمد علی صاحب کے آجانے کے بعد آنے کا موقع نہ ملے گا بلکہ اپنے سسرال کے علاقہ میں ہی مرجائے گا ، نا مراد اور خائب و خاسر رکھا۔اس کے بعد دو رخلافت ثانیہ میں خاکسار کو علاوہ تبلیغی خدمات کے اکثر جماعت کی تربیت واصلاح اور درس و تدریس کا کام کرنے کی توفیق ملی۔اور اعصابی بیماری کے بعد میری صحت کے پیش نظر یہ کام ہی میرے لئے زیادہ موزوں و مناسب تھا۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھ سے سول کا کام لینا بھی پسند فرمایا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس عبد حقیر اور جماعت کا حافظ و ناصر ہو۔اور خدا تعالیٰ کا لگایا ہوا یہ پودا ہر اعتبار سے بسرعت ترقی کرے۔بڑھے پھولے اور پھلے۔ہوشیار پور کے کمرہ چلہ کشی میں دعا ۱۹۴۴ء میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز پر آپ کے المصلح الموعود ہونے کا انکشاف فرمایا۔سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس آسمانی نشان کے اظہار کے لئے ہوشیار پور، لاہور، لدھیانہ اور دہلی میں تقاریر فرمائیں۔ہوشیار پور کا جلسہ اور تقریر خاص طور پر اہمیت رکھتی تھی۔کیونکہ ہوشیار پور میں ہی ۱۸۸۶ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے خدائی منشاء کے ماتحت چلہ کشی فرمائی اور اس کے نتیجہ میں آپ کو موعود فرزند اور مصلح موعود کے ظہور کا نشان عطا فر مایا گیا۔جس کمرہ میں حضرت اقدس علیہ السلام نے چلہ کشی فرمائی وہ مکان اور کمر ہ ۱۹۴۴ء تک موجود تھا۔جو اس وقت ایک ہند و دوست سیٹھ ہرکشن داس کے قبضہ میں تھا۔اس مکان کے سامنے ہی جلسہ مصلح موعود منعقد ہوا۔اور چلہ کشی کے کمرہ میں حضرت المصلح الموعو دایدہ اللہ تعالیٰ نے چونتیس احباب کے ساتھ جن میں خاندان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے صاحبزادگان اور حضرت خلیفة المسیح اول رضی اللہ عنہ کے صاحبزادہ کے علاوہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابہ اور ناظران سلسلہ شامل تھے۔دعا فرمائی اس موقع پر اس عبد حقیر کو بھی صحابہ کرام کے زمرہ میں اس کمرہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی معیت میں دعا کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔