حیات قدسی

by Other Authors

Page 473 of 688

حیات قدسی — Page 473

۴۷۳ لوگ بوجہ صدر انجمن احمدیہ کے ممبر ہونے کے اصحاب الیمین کی شان رکھتے تھے۔لیکن خلافت ثانیہ حقہ کے دور میں خلافت کے انکار و بغاوت اور مخالفانہ خیالات رکھنے کی وجہ سے اصـــحـــاب الشمال (یعنی بائیں جانب والے ) بن گئے۔یہ واقعہ حدیث شریف میں بیان کردہ واقعہ سے مشابہت رکھتا ہے۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک سے بیان فرمایا کہ جب میں حوض کوثر پر ہوں گا۔تو میرے بعض صحابہ کو فرشتے دوزخ کی طرف جانب شمال لے جائیں گے۔تب میں کہوں گا کہ اے میرے رب یہ تو میرے اصحاب ہیں۔تب مجھے جواب دیا جائے گا۔انگ لا تدرى ما احد ثوا بعد انهم لا يزالون مرتدين على اعقابهم منذ فارقتهم 10۔یعنی آپ نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے صحابہ ہونے کے باوجود آپ کی وفات کے بعد کیا کیا۔یہ وہ لوگ ہیں کہ جب وفات کے ذریعہ آپ ان سے جدا ہوئے تو یہ مرتد ہو کر اپنی ایڑیوں پر پھر گئے۔یہی حال ان لوگوں کا ہوا جنہوں نے خلافت ثانیہ کے وقت اپنے عقائد بدل کر اور بغاوت کا رستہ اختیار کر کے اصحاب الیمین کو چھوڑتے ہوئے اصحاب الشمال کا رستہ اختیار کیا اور خدا تعالیٰ کے خاص انعامات سے محروم ہو گئے۔ایک غلط نہی ضمنا یہ تحریر کر دینا بھی مناسب ہے کہ منشی نور احمد صاحب ( جو خواجہ کمال الدین صاحب کے کلرک تھے۔اور ان کی دعوت پر مسجد دو کنگ میں موزّن بھی مقرر ہوئے ) نے میرا یہ خواب اخبار پیغام صلح میں شائع کرایا۔لیکن اصل حقیقت کو چھپانے کے لئے صرف خواب کے پہلے حصہ کا جس میں خواجہ صاحب وغیرہ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں جانب بیٹھنے کا ذکر ہے بیان کیا۔حالانکہ اس کے دوسرے حصہ میں ان کے دائیں طرف سے اٹھ کر بائیں جانب بیٹھ جانے کا ذکر تھا۔اور یہ حصہ خواجہ صاحب وغیرہ کی بعد کی حالت کے متعلق تھا جو خلافت ثانیہ کے انکار کی وجہ سے ان کو لاحق ہوئی۔لیکن اس کا ذکر چونکہ ان کے لئے مفید نہ تھا اس لئے انہوں نے اس کو حذف کر دیا۔مکرم قاضی اکمل صاحب کی رؤیا سید نا حضرت خلیفة المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ وارضاہ کے دور خلافت کے اواخر میں